لڑکی کے اغواء کی کوشش ناکام

رستم میں لڑکی کے اغواء کی کوشش ناکام ،فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: رستم میں پولیس نے لڑکی کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی ،فائرنگ سے ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا ۔
واقعہ رستم کے علاقہ چار گلی میں پیش آیا جہاں ملزم اسلحے کی زور پر ایک لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش کررہا تھا ۔
پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل ارسلان لگ کا شدید زخمی ہو گیا ۔
ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے زخمی اہلکار کو فوری طورپر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کردیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ ملزم کی شناخت قیصر ولد سید اکبر کے نام سے ہوئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  احتجاج جمہوری حق، ملاقات پر پابندی انسانی حقوق کی پامالی ہے، بیرسٹر سیف