ویب ڈیسک: سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار ممبران اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے ۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں وفد نے گرفتار ساتھیوں کے پروڈکشن آرڈرز جاری کروانے کے لیے سپیکر سے چیمبر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ آپ نے گزشتہ روز پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک گرفتار ممبران کو اسمبلی لانے کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوئے۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ آپ نے کل زبانی کہا تھا آج تحریری حکم نامے کے لئے آئے ہیں۔
بعدازاں بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے گرفتار ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں، تمام ارکان کل ایوان میں آئیں گے۔
Load/Hide Comments