میثاق پارلیمنٹ کی تجویز

سپیکر قومی اسمبلی نے میثاق پارلیمنٹ کی تجویز پیش کردی

ویب ڈیسک: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان میثاق پارلیمنٹ کی تجویز پیش کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان نے نعرے لگائے کہ گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو واقعہ ہوا ہے اسکی تہہ تک جانے کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ جو میں کرسکتا تھا میں نے کیا، میں نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو معطل کیا کہ انہوں نے ان لوگوں کو کیوں نہیں روکا جوپارلیمنٹ میں آئے۔
انہوں نے میثاق پارلیمنٹ کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قیادت بیٹھے یا نا بیٹھے کیا ہم پارلیمنیٹرین کوئی چارٹر آف پارلیمنٹ سائن نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں مسلم لیگ ن کے گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں کئے گئے، سعدرفیق کے پروڈکشن آرڈر آپ نے جاری نہیں کئے، لیکن میں ایسا نہیں کروں گا۔
سردار قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں وہ کروں گا جو بہتر ہوگا، کمیٹی آج ہی تشکیل دیتے ہیں۔
اس موقع پر پی پی کے خورشید شاہ نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی ارکان بولنے کی اجازت مانگ رہے ہیں تو انہیں بولنے دیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور :ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے حکومتی عہدیداروں کی مہم چلانے پر پابندی عائد