جسمانی ریمانڈ چیلنج

پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان نے جسمانی ریمانڈ چیلنج کردیا

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان اسمبلی نے 8روزہ جسمانی ریمانڈ کا آرڈر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
ایم این اے شیخ وقاص اکرم، شعیب شاہین، زین قریشی اور شیرافضل مروت نے وکلا کے ذریعے نظرثانی درخواستیں دائر کردیں ۔
دائردرخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جلد بازی میں جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ایف آئی آر میں کردار کا جائزہ لیے بغیر فیصلہ سنایا، ٹرائل عدالت کے فیصلے میں جسمانی ریمانڈ منظوری کی وجوہات تحریر نہیں کی گئیں۔
استدعا کی گئی ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کا فیصلہ اصول قانون، سچ و انصاف کے منافی ہے، نظرثانی درخواست منظور کرتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  آٹا،ایل پی جی اور پیاز سمیت 15اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں