خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے وار

خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے وار ،30سے زائد کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار مسلسل جاری ہیں جس کے نتیجے میں اب تک30سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ڈی جی ہیلتھ خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام ڈی ایچ اوز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ۔
جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
جاری مراسلے میں تمام ڈی ایچ اوز کو فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  وفاق نےپی ٹی ایم سے جرگے کا اختیار علی امین کو دیدیا