پولیس کا دھرنا جاری

مذاکرات ناکام، لکی مروت میں پولیس کا دھرنا جاری

ویب ڈیسک: لکی مروت میں پولیس حکام کے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات ناکام ،اہلکاروں کا دھرنا تاحال جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق پولیس کے اعلیٰ حکام نے دھرنے میں بیٹھے پولیس اہلکاروں سے مذاکرات کے کئی ادوار کئے لیکن مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔
دوسری تمام پولیس اہلکاروں نے کل با وردی احتجاجی دھرنے میں آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے میں جنوبی اضلاع سے بھی پولیس اہلکار شرکت کریں گے ۔
پولیس کے احتجاجی دھرنے کے باعث انڈس ہائی وے کئی مقامات پر مکمل طورپر بند ہیں ۔
دھرنے کے باعث ضلع کے داخلی اور خارجی سڑکیں بھی بند کردی گئی ہیں ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک فوج ضلع چھوڑ کر نہیں جاتی تب تک مذاکرات نہیں ہوں گے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا پولیس میں بھرتی ٹیسٹ، 40ہزار میں 5867 امیدوار کامیاب قرار