سپیکر کا وزارت داخلہ کو خط

سپیکر کا پی ٹی آئی اراکین کی گرفتاری پر وزارت داخلہ کو خط

ویب ڈیسک: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی اراکین کی پارلیمنٹ ہاوس سے گرفتاری کے معاملے پر تحقیقات کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں پارلیمنٹ ہاؤس سے پی ٹی آئی اراکین کی گرفتار یوں کے حوالے سے تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔
وزارت داخلہ سے تحقیقات کی رپورٹ 7روز میں طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تحقیقات کے حوالے سے وزارت داخلہ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی آگاہ کرے۔
سپیکر کے خط کے بعد وفاقی وزارت داخلہ میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیے جانے کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی کورین مصنفہ ادب کا نوبل انعام اپنے نام کر گئیں