ملٹری حراست روکنے کی درخواست

عمران خان کی ملٹری حراست روکنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ممکنہ ملٹری حراست روکنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کرلی ہے ۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر کل سماعت کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات کے ساتھ درخواست سماعت کے لیے مقرر کی ۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے ملٹری کورٹ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

مزید پڑھیں:  پشاور :لبنان پر بمباری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،شہیدحسن نصراللہ کو خراج عقیدت