بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد کی ملاقات

ویب ڈیسک: وزیراعظم میاں شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے ۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے، ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومت کا ہر اقدام میں ساتھ دیا۔
وزیر اعظم نے بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمنٹ میں دی گئی تجویز "چارٹر آف پارلیمنٹ” کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے جمہوریت اور پارلیمنٹ مزید مضبوط ہوں گے۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے حکومتی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے حکومتی پالیسیوں و اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جس کا وزیرِ اعظم نے خیر مقدم کیا۔
پیپلز پارٹی کے وفد میں سید نوید قمر اور میئر کراچی مرتضی وہاب شامل تھے، ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور اٹارنی جنرل بھی شریک تھے۔

مزید پڑھیں:  خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور کےزیر اہتمام نیشنل انڈر گریجویٹ میڈیکل ریسرچ کانفرنس