ویب ڈیسک: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے عدلیہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مہم چلانے پر عمران ریاض سمیت 7افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم چلانے پر صحافی و یوٹیوبر عمران ریاض سمیت 7 افراد کے خلاف ایف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں عمران ریاض، مجاہد علی شاہ، اللہ نواز خان، سہیل احمد، عمر صادق، صدیق انجم، مصدق عباسی اور طارق سلیم سمیت 7 افراد کو نامزد کیا گیاہے۔
مقدمہ جی 14 اسلام آباد کے احمد صادق خان کی مدعیت میں وائلیشن اف پرائیویسی کی دفعہ 20 پیکا ایکٹ، دھمکیاں دینے سمیت اعانت جرم کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم میں مقدمہ درج ہونے کے بعد نامزد افراد کی گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے مقدمے چند دیگر وی لاگرز و یو ٹیوبرز کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جائیں گے۔
Load/Hide Comments