ویب ڈیسک: چینی وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات گزشتہ روز ہوئی، اس دوران دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چین کے وزیراعظم اور ریاستی کونسل کے چیئرمین لی کیانگ سعودی ولی عہد کی دعوت پر اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے تھے۔
ریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے چینی ہم منصب سے ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران چین، سعودی عرب تعلقات کے بارے میں گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب کے شاہی بیان میں کہا گیا ہے کہ ولی عہد اور چینی وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ چینی وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کی دعوت پر اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر ریاض پہنچے تھے۔
Load/Hide Comments