سیکورٹی چیک پوسٹس، ٹارگٹ کلنگ

سیکورٹی چیک پوسٹس، ٹارگٹ کلنگ اور لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹس طلب

ویب ڈیسک: وزیراعلی خیبر پختون خوا نے صوبے میں سیکورٹی چیک پوسٹس، ٹارگٹ کلنگ اور لا پتہ افراد سے متعلق رپورٹس طلب کرلیں۔
اس حوالے سے جاری ہونے والی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اس سلسلے میں جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت بھی دے دی۔
انہوں نے محکمہ داخلہ کو 21 دنوں میں قبائلی اضلاع کے پولیس سٹیشنوں کی سطح پر لاپتہ افراد کی تفصیلات طلب کر نے کے لئے بھی ہدایات جاری کر دی۔
اس کے ساتھ ساتھ محکمہ داخلہ کو ایک ہفتے کے اندر سرحد پار تجارت کی بندش اور افغانستان سے ملحقہ تجارتی روٹس کھولنے کا مراسلہ بھی وفاق کو ارسال کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کی جانب سے تمام قبائلی اضلاع میں دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ مکانات کا ازسر نو سروے کے لئے عمل درآمد یقنی بنانے اور چیف سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ کو 15 روز کے اندر آئینی طور پر صوبے کو ملنے والے تمام فنڈز کی فراہمی کے لئے وفاق سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعلی سردار علی امین گنڈاپور نے سیکرٹری سپورٹس اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو کھیلوں کے مقابلے اور بین القبائل لیگز کے انعقاد کےلیے احکامات کے ساتھ ساتھ ضم اضلاع میں فوری طور پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گریز کرنے کے لئے چیف پیسکو کو بھی اہم ہدایات جاری کر دیں۔
یاد رہے کہ وزیراعلی خیبر پختون خوا نے صوبے میں سیکورٹی چیک پوسٹس، ٹارگٹ کلنگ اور لا پتہ افراد سے متعلق رپورٹس طلب کرلیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور: بڈھ بیر میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص قتل ، ایک زخمی