رہنما پولیس امن پاسون کا حجرا

لکی مروت: نامعلوم افراد نے رہنما پولیس امن پاسون کا حجرا بارودی مواد سے اڑا دیا

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد نے رہنما پولیس امن پاسون کا حجرا بارودی مواد سے اڑا دیا۔
تفصیلات کے مطابق دبک مندرہ خیل میں انسپکٹر غلام محمد خان کے حجرے پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا تھا۔
انسپکٹر غلام محمد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ لکی مروت پولیس امن پاسون کے سرکردہ رہنما اور کمیٹی ممبر ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے رہنما پولیس امن پاسون اور پولیس آفیسر کے حجرے کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔
یاد رہے کہ بارودی مواد کے دھماکے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا