ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں پولیس دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا، اس دوران ان کے مطالبات بدستور برقرار ہیں جس پر لکی مروت کے داخلی وخارجی راستے بند کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس پر حملوں اور اداروں کی مداخلت کے خلاف لکی مروت میں پولیس جوانوں کے احتجاج کو آج چوتھا روز ہے، اس دوران مظاہرین نے ایک اور رات سڑک پر گزار دی۔
مطالبات پورے نہ ہونے کے باعث پولیس مظاہرین نے احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے ضلع کے داخلی اور خارجی تمام راستے بند کر دیئے۔
لکی، گمبیلا اور سرائے نورنگ سمیت پورے ضلع کے کاروباری مراکز بھی اس دوران بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس لئے آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی گئی ہے۔
مظاہرین نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی، کالج، سکولوں سمیت تمام تعلیمی ادارے بند اور اگر کسی کی دکان کھلی ملی تو نقصان کا زمہ دار وہ خود ہوگا۔
کاروباری مراکز بند رکھنے کے لئےسو سو پولیس اہلکار سرائے نورنگ اور لکی سٹی میں تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مزاکرات کے کئی ادوار ہو چکے لیکن مذاکرات ہر بار ناکام رہے اور ان کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔ باجوڑ میں پولیو ٹیم پرحملے کے بعد باجوڑ پولیس نے بھی پولیو ڈیوٹی سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے آج دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس کے اعلیٰ حکام نے دھرنے میں بیٹھے پولیس اہلکاروں سے مذاکرات کے کئی ادوار کئے لیکن مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔
دوسری تمام پولیس اہلکاروں نے اب باوردی احتجاجی دھرنے میں آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے میں جنوبی اضلاع سے بھی پولیس اہلکار شرکت کریں گے ۔
دھرنے کے باعث ضلع کے داخلی اور خارجی سڑکیں بھی بند کردی گئی ہیں ۔
یاد رہے کہ ضلع لکی مروت میں پولیس دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا، اس دوران ان کے مطالبات بدستور برقرار ہیں جس پر لکی مروت کے داخلی وخارجی راستے بند کر دیئے گئے۔
Load/Hide Comments