بنوں پولیس نے بھی احتجاج شروع

لکی مروت کے بعد بنوں پولیس نے بھی احتجاج شروع کر دیا

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت کے بعد بنوں پولیس نے بھی احتجاج شروع کر دیا۔
پولیس اہلکار کے قتل کے خلاف پولیس نے احتجاج کرتے ہوئے حافظ عبدالستار شاہ بخاری چوک میں چاروں اطراف ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔
بنوں پولیس سے مذاکرات کیلئے ڈی پی او، ایس پی اور ڈی ایس پیز پہنچ گئے۔ پولیس افسران نے اس دوران کہا کہ احتجاج ختم کر کے ایک گھنٹے کا وقت دیا جائے۔ اس پر بنوں پولیس نے رضامندی ظاہر کر دی۔
بنوں پولیس کے احتجاج میں تاجر برادری اور عام شہری بھی شامل ہو گئے۔ سب نے علاقے میں امن کا مطالبہ کر دیا۔
مظاہرین نے کہا کہ یہ آخری نعش تصور کرتے ہیں، مزید کوئی نعش گری تو حالات سنگین ہوں گے۔ ہمیں بس صرف قاتل چاہیئے، زندہ یا مردہ۔
یاد رہے کہ ضلع لکی مروت کے بعد بنوں پولیس نے بھی احتجاج شروع کر دیا۔ مذاکرات کیلئے ڈی پی او، ایس پی اور ڈی ایس پیز پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں:  تیاریاں مکمل، عوام کاٹھاٹھیں مارتا سمندر آج راولپنڈی سے ٹکرائے گا