باجوڑ پولیس کا پولیو مہم کابائیکاٹ

پولیس اہلکار کا قتل، بنوں اور باجوڑ پولیس کا پولیو مہم کابائیکاٹ

ویب ڈیسک: پولیس اہلکار کے قتل پر بنوں اور باجوڑ پولیس کا پولیو مہم کابائیکاٹ کا اعلان، سڑک و چوراہے بند، ٹریفک مسائل جنم لینے لگے.
بنوں پشاور روڈ نزد افغان مہاجر کیمپ میں پولیس اہلکار نور عالم خان پولیو ڈیوٹی کے دوران قتل کر دیا گیا۔
واقعہ کے بعد مقتول پولیس اہلکار کی نعش کو خلیفہ گلنواز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پولیس اہلکاروں نے پولیو سے بائیکاٹ کے اعلانات شروع کر دیا۔
ادھر باجوڑ پولیس نے بھی پولیو مہم سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا اور باجوڑ پولیس لائن گراؤنڈ میں جمع ہونا شروع ہوگئے۔ کل پولیو ٹیم پر فائرنگ کے خلاف حاجی لونگ کے مقام پر احتجاج جاری ہے، اس دوران روڈ ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.
بنوں پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انقلاب کا آغاز تو بنوں اور لکی مروت سے ہو چکا ہے۔
یاد رہے کہ پولیس اہلکار کے قتل پر بنوں اور باجوڑ پولیس کا پولیو مہم کابائیکاٹ کا اعلان، سڑک و چوراہے بند، ٹریفک مسائل جنم لینے لگے. باجوڑ پولیس نے بھی پولیو مہم سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا اور باجوڑ پولیس لائن گراؤنڈ میں جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت نے کل ماڈل ٹاؤن جیسے سانحے کی سازش تیار کی تھی ،بیرسٹر سیف