مانسہرہ میں ٹمبر مافیا کیخلاف پولیس

مانسہرہ میں ٹمبر مافیا کیخلاف پولیس متحرک، ٹرک سے قیمتی لکڑی برامد

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ میں ٹمبر مافیا کیخلاف پولیس متحرک ہو گئی ہے اور اس دوران کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی لکڑی سے بھرا ٹرک روک دیا، اس دوران پولیس نے ٹرک سے قیمتی لکڑی برامد کر لی جس کی قیمت لاکھوں میں بتائی جاتی ہے۔
مانسہرہ میں ٹمبر مافیا جنگلات کو گاجر مولی کی طرح کاٹنے میں مصروف ہے۔ اس دوران پولیس نے ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں مالیت کی قیمتی لکڑی برآمد کر لی۔
ضلع مانسہرہ کے تھانہ بٹل پولیس نے جنار کوٹ ٹول پلازہ کے قریب غیرقانونی لکڑی کی سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے غیر قانونی لکڑی سے بھرا ٹرک پکڑ لیا۔
اس دوران پولیس نے ٹرک سے 550 فٹ لمبی اور لاکھوں روپے کی قیمتی لکڑی برامد کر لی۔
یاد رہے کہ ضلع مانسہرہ میں ٹمبر مافیا کیخلاف پولیس متحرک ہو گئی ہے اور اس دوران کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی لکڑی سے بھرا ٹرک روک دیا، صوبائی حکومت کی طرف سے جنگلات کی کٹائی پر پابندی عائد ہے، اس کے باوجود درختوں کی کٹائی کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے پشتون قومی جرگہ کیلئے خیمے بھیج دئیے