ویب ڈیسک: خیبر پختون خوا کے مشیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہماری ضد بن چکی ہے، ملک بھر میں جلسے کرینگے اور جلسے جلوس ہمارا آئینی حق ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید بتایا کہ وزیراعلی سردار علی امین گنڈاپور کی قیادت میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے عملی اقدامات کا آغاز ہو چکا ہے، بانی چیئرمین کی رہائی کے لئے ملک بھر میں جلسے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جعلی وزراء بڑھکیں مارنا بند کریں، جلسہ جلوس ہمارا آئینی حق ہے جہاں بھی چاہیں کریں گے، جعلی مقدمات اور ایف ائی آرز جنون کا راستہ نہیں روک سکتے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے جعلی حکومت نے خود اپنی تباہی کو دعوت دی ہے، عمران خان کی رہائی اور جعلی حکومت کا خاتمہ قریب ہے، جعلی حکومت نے بغض عمران اور اقتدار کی خاطر پارلیمان کی عزت کو بھی داو پر لگا دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا تقدس بھی اب پی ٹی آئی ہی بحال کرے گی، جعلی حکومت سے ملک کے مقدس پارلیمنٹ کی بے توقیری کا پورا حساب لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ خیبر پختون خوا کے مشیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہماری ضد بن چکی ہے، ملک بھر میں جلسے کرینگے اور جلسے جلوس ہمارا آئینی حق ہے۔
Load/Hide Comments