منکی پاکس مریض اسلام آباد سے

خلیجی ملک سے آنے والا منکی پاکس مریض اسلام آباد سے پشاور پہنچ گیا

ویب ڈیسک: بارڈر ہیلتھ سروسز کی غفلت سے منکی پاکس مریض اسلام آباد سے پشاور پہنچ گیا۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ خلیجی ملک سے آنے والا منکی پاکس سے متاثر شخص 7 ستمبر کو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا۔
اس کے بعد یہ بارڈر ہیلتھ سروسز کی غفلت ہی لے کہ مریض ائیرپورٹ سے نکلا اور پشاور پہنچ گیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص نے ہوٹل میں قیام کیا اور پشاور میں ایک سکن اسپیشلسٹ سے رابطہ کیا۔ اس دوران متاثرہ شخص کا ٹیسٹ خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں ہوا ، جس کا رزلٹ منکی پاکس پازیٹو آیا۔
اس متاثرہ شخص کے اسلام آباد سے پشاور آنے پر اور اس کا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر ماہرین اور حکام نے بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پشاور کے علاوہ دیگر تمام پوائنٹ آف انٹری، ائیر پورٹس پر سرویلنس انتہائی ناقص ہے، جس کا واضح ثبوت خلیجی ملک سے آنے والے متاثرہ شخص کا اسلام آباد سے پشاور آنا ہے۔
یاد رہے کہ ملک میں رپورٹ ہونے والا منکی پاکس وائرس کا یہ پانچواں کیس ہے اور زیادہ تر کیسز خلیجی ریاستوں سے آنے والے مسافروں میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔
بارڈر ہیلتھ سروسز کی غفلت سے منکی پاکس مریض اسلام آباد سے پشاور پہنچ گیا۔ اس متاثرہ شخص کے اسلام آباد سے پشاور آنے پر اور اس کا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر ماہرین اور حکام نے بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم پر مشاورت، سیاسی جماعتوں نے اپنے مسودے پیش کر دیئے