بنگلہ دیش میں نماز اور آذان

بنگلہ دیش میں نماز اور آذان پر موسیقی و ساؤنڈ سسٹم بند رکھنے کا حکم

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش میں نماز اور آذان پر موسیقی و ساؤنڈ سسٹم بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔
بنگلہ دیش کی نئی عبوری حکومت نے ہندو برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اذان اور نماز کے اوقات کار کے دوران درگا پوجا سے متعلق سرگرمیوں بالخصوص موسیقی سے گریز کریں۔
امور داخلہ کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد جہانگیر عالم چودھری نے کہا کہ پوجا کمیٹیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ موسیقی کے آلات اور ساؤنڈ سسٹم بند رکھیں اور انہوں نے ہماری بات سے اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نماز کی ادائیگی کے دوران اس طرح کی سرگرمیاں بند ہونے کی ضرورت ہے، آذان سے پانچ منٹ قبل وقفے پر عمل کرنا ہوگا۔
انہوں نے یہ اعلان ملک میں ہندو برادری کے سب سے بڑے مذہبی تہوار درگا پوجا سے قبل ملک میں امن و امان کی صورتحال پر ایک اجلاس کے بعد کیا۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں نماز اور آذان پر موسیقی و ساؤنڈ سسٹم بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ پوجا کمیٹیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ موسیقی کے آلات اور ساؤنڈ سسٹم بند رکھیں اور انہوں نے ہماری بات سے اتفاق کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  روس نے مشرق وسطیٰ میں بڑی جنگ کاخدشہ ظاہر کردیا