این اے 171 رحیم یار خان

این اے 171 رحیم یار خان پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

ویب ڈیسک: این اے 171 رحیم یار خان پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے، قومی اسمبلی کے حلقہ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔
حلقہ این اے 171 پر پیپلز پارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین اور پی ٹی آئی کے حسان مصطفیٰ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
اس حلقہ پر سیاسی جماعتوں کے علاقہ 4 دیگر آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔
دوسری جانب سکیورٹی کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ حلقے میں 301 پولنگ سٹیشن ہیں جن کی سکیورٹی کیلئے 2700 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
یاد رہے کہ این اے 171 رحیم یار خان پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے، قومی اسمبلی کے حلقہ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کے نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے