ویب ڈیسک: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود سندھ اور بلوچستان میں احتجاج کی اجازت نہیں۔
ایکس پر اپنے پیغام میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں پرامن مظاہروں کی اجازت نہیں، لیاری میں پیپلز پارٹی کے بلوچ ووٹرز کو حکومت کی جانب سے تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے آج ملک کو اس مقام تک پہنچا دیا ہے کہ میرا ووٹر میرے استعفیٰ پر خوش ہے۔
Load/Hide Comments