امریکیوں کے چھوڑے گئے کباڑ

افغان طالبان نے امریکیوں کے چھوڑے گئے کباڑ کو اپنی طاقت بنا لیا

ویب ڈیسک: افغان طالبان نے امریکیوں کے چھوڑے گئے کباڑ کو اپنی طاقت بنا لیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے جب امریکی افواج نکلیں تو وہاں اپنا اسلحہ بیکار کر کے چھوڑ دیا تھا، افغان طالبان نے اسے ہتھیار بنا کر اپنی طاقت میں اضافہ کر لیا۔
امریکی فوج نے جو کچھی وہاں چھوڑا تھا ان ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر، لڑاکا طیارے اور ٹینک، ملٹری کی بکتر بند گاڑیاں، چھوٹے اور بڑے ہتھیار سمیت بہت کچھ شامل تھا۔
یہ تمام ہتھیار اور ٹینک کباڑ ہو گئے تھے لیکن اب طالبان نے ان ہتھیاروں کی مرمت کر کے اسے اپنی طاقت بنا لیا ہے۔
حال ہی میں طالبان کی جانب سے ان ہتھیاروں، فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں کی تصاویر جاری کی گئی ہیں، جنہیں دیکھ کر دنیا چونک گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی فوج نے تقریباً 5.5 بلین پاؤنڈ کے ہتھیار، سازوسامان اور گولہ بارود چھوڑا تھا۔ ان میں ایم 16 رائفل، ایم 4 کاربائن، 82 ایم ایم مارٹر لانچر جیسے انفنٹری ہتھیاروں کے ساتھ سبھی فوجی گاڑیاں، بلیک ہاک ہیلی کاپٹر، اے 29 لڑاکا طیارے، نائٹ ویژن اور مواصلاتی آلات شامل تھے۔
اب طالبان نے ان تمام ہتھیاروں اور ٹینکوں کو درست کر کے انہیں دوسرروں پر آزمانا شروع کر دیا ہے۔ طالبان مکینکس نے 1145 گاڑیوں کی مرمت کر کے انہیں باقاعدہ استعمال میں لانا شروع کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ افغان طالبان نے امریکیوں کے چھوڑے گئے کباڑ کو اپنی طاقت بنا لیا۔

مزید پڑھیں:  عادل بازائی اور الیاس چوہدری کیخلاف ریفرنسز سپیکر قومی اسمبلی کو موصول