ویب ڈیسک: بھارت میں عید میلادالنبیﷺ کی تیاری کے دوران ہندوؤں کا مسلم آبادی پر حملہ لوگوں کو ششدر کر گیا۔
گجرات کے شہروں بھروچ اور سورت میں مسلم کش فسادات پھوٹ پڑے، اس دوران متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ متعدد کو حراست میں لے لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر بھروچ میں پُر تشدد واقعات میں مسلم آبادی میں موٹر سائیکلوں اور املاک کو آگ لگا دی گئی۔
عید میلادالنبیﷺ کی تیاری کے دوران ہندوؤں کا مسلم آبادی پر حملہ کے دوران متعدد افراد زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ مسلم آباد پر حملہ آور جے شری رام کے نعرے لگا رہے تھے۔
کشیدگی کا آغاز اُس وقت ہوا جب انتہا پسندوں نے عید میلاد النبیﷺ کے جھنڈے اور بینرز لگانے سے روکا۔
Load/Hide Comments