چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے منتقلی

آئِی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے منتقلی کو افواہ قرار دیدیا

ویب ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے منتقلی کو افواہ قرار دیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آئی سی سی نے کہا کہ ایسا کوئی پلان یا منصوبہ زیرغور نہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلارڈائس نے تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کو پاکستان سے منتقل کرنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے منعقدہ میڈیا بریفنگ کے دوران جیف ایلارڈائس نے ٹورنامنٹ کے مقام کے بارے میں اطمینان کا اظہار کرتے ہوئِے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس کی کامیاب میزبانی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان سمیت اپنے رکن ممالک کے باقاعدہ دورے کرتا رہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں کھیلنے سے ہچکچاہٹ کا اظہار نہیں کیا، تمام ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے کے لیے پرعزم ہیں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، جسے "منی ورلڈ کپ” کے نام سے جانا جاتا ہے، 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر 8 ایلیٹ ٹیمیں، جن میں بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، جنوبی افریقا، بنگلا دیش اور افغانستان شامل ہیں۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے منتقلی کو افواہ قرار دیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آئی سی سی نے کہا کہ ایسا کوئی پلان یا منصوبہ زیرغور نہیں۔

مزید پڑھیں:  کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر سمیت 6سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کردیا