ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت آئین، قانون اور عدالتی فیصلوں میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے۔ آج حالت یہ ہتے ک ہ نوجوان کو مستقبل میں کچھ نظر نہیں آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی پیکچ کی جو بات ہورہی ہے وہ عدلیہ کے لیے سوالیہ نشان بن جائے گا۔ عوامی نمائندوں کو اسمبلی سے اغوا کرنا پارلیمان پر بڑا حملہ ہے، حکومت نے اگر اپنی پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو ملک بڑے حادثے سے دوچار ہوجائے گا۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے 10 ایم این اے قومی اسمبلی کے اندر سے اغوا کئے گئَے جو قابل مذمت ہے۔ اس دوران خورشید شاہ اور ایاز صادق نے جو کردر ادا کیا لائق تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپیکر نے ہمارے ایم این ایز کے پرڈوکشن آڈر جاری کیے، اب وہ اسمبلی میں پیش ہو کر اپنے اغواء کا احوال خود بتائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کشمیر میں الیکشن ہونے جا رہے ہیں، ان حالات میں کشمیری جب اس طرف دیکھتے ہیں تو وہ پاکستان سے مایوس ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت آئین، قانون اور عدالتی فیصلوں میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments