،گورنر نے سمری پردستخط

خیبر پختونخوا کابینہ میں ردو بدل، گورنر نے سمری پردستخط کردیئے

ویب ڈیسک: گورنر فیصل کریم کنڈی نے نے خیبر پختونخوا کابینہ میں ردو بدل اور توسیع کے حوالے سے سمری پردستخط کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق گورنرخیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے 4معاونین خصوصی اور ایک مشیر کی تقرری منظوری دیتے ہوئے سمری پردستخط کردیئے ۔
گورنر کی منظوری اور دستخط کے بعد سمری واپس بھجوا دی گئی ۔
گورنر کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔
جاری اعلامیہ کے مطابق پیر مصور ، سہیل آفریدی، نیک محمد اور ہمایوں خان معاون خصوصی مقررکردیئے گئے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیر اہتشام علی کو بھی وزیراعلیٰ کا مشیر بنا دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ قبل ازیں گورنر نے وزیراعلیٰ کی جانب سے ارسال کردہ سمری پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے واپس کردیا تھا۔
گورنر نے موقف اپنایا تھا کہ سمری میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے تھے ۔

مزید پڑھیں:  کراچی ایئرپورٹ دھماکہ پاک چین تعلقات خراب کرنے کی سازش قرار