ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے تعلیمی بورڈز میں نئی گاڑیوں کی خریداری اور تعمیراتی کام پر پابندی عائد کردی گئی ۔
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے پابندی کے حوالے سے باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا گیا ۔
پشاور، مردان،ملاکنڈ،کوہاٹ ، ایبٹ آباد ، بنوں ، ڈی آئی خان، اور سوات بورڈز کے سربراہوں کو مراسلہ ارسال کیا گیا ۔
جاری مراسلہ میں احکامات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
مراسلے کے مطابق کسی بھی قسم تعمیراتی کام یا گاڑی کی خریداری کی صورت میں پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔
Load/Hide Comments