بار ایسوسی ایشنز کو ہدایت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بار ایسوسی ایشنز کو وفاق کے خلاف سرگرم ہونے کی ہدایت

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بار ایسوسی ایشنز کو وفاق کے خلاف سرگرم ہونے کی ہدایت جاری کردیں ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بار ایسوسی ایشنز کو وفاق کے خلاف سرگرم کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے 24کروڑ روپے کا فنڈ بھی جاری کردیا ۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے وفاق کے خلاف محاذ آرائی کے معاملے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے انصاف لائرز فورم کو متحرک ہونے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بار ایسوسی ایشنز کے لیے 24 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرتے ہوئے بار ایسوسی ایشنز میں سرکاری ملازمین کی بھرتی کا بھی اعلان کردیا۔
علی امین گنڈا پور نے ہدایت کی کہ جھوٹے مقدمات پر وفاق کو قراردادیں ارسال کریں، جھوٹے مقدمات کے ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی نے 5گھنٹے پوری پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا