خیبر پختونخوا میں توسیع

خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع،ایک مشیر اور 4معاونین خصوصی کا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کردی گئی جس کے مطابق وزیراعلیٰ کے ایک مشیر اور 4معاونین خصوصی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔
ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کی تجویز پر 4اراکین اسمبلی کو معاونین خصوصی اور ایک رکن کو مشیر تعینات کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ 4اراکین صوبائی اسمبلی میں مصور خان، محمد سہیل آفریدی، نیک محمد خان اور ہمایوں خان شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا میں توسیع کے بعد شامل ہونے والے نئے معاونین خصوصی میں مصور خان کو جنگلات، نیک محمدکو محکمہ ریلیف کا قلم دان ملنے کاامکان ہے۔
معاون خصوص محمد سہیل آفریدی کو سی اینڈ ڈبلیو اور ہمایون خان کو جیل خانہ جات کاقلم دان ملنے کاامکان ہے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے مشیر احتشام خان کو محکمہ صحت کا قلم دان تفویض کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  ملک کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، وزیر دفاع نے خبردار کردیا