گرڈ سٹیشن پر قبضہ

پشاور میں بلدیاتی نمائندوں کا مشتعل مظاہرین کے ہمراہ گرڈ سٹیشن پر قبضہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بلدیاتی نمائندوں نے لوڈ شیڈنگ سے تنگ مشتعل مظاہرین کے ہمراہ گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کرلیا۔
پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بلدیاتی ناظمین نے پیسکو کے دلہ ذاک گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کر کے عملے کو دفتر سے باہر نکال دیا۔
بلدیاتی نمائندوں نے گرڈ سٹیشن کے ملازمین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
ناظمین لوگوں کے ہجوم کی مدد سے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے ہیں، مظاہرین کا تعلق گلوزئی اور محمد زئی فیڈرز سے ہے۔
ترجمان کے مطابق ناظمین میں نظام، افتخار، وسیم، کلیم، ساجد اور صداقت شامل ہیں۔
پیسکو ترجمان کے مطابق گرڈ پر قبضہ کرنے کے بعد مظاہرین اپنی مرضی سے فیڈر ز پر بجلی آن کر رہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ پولیس سے رابطہ کیا گیا تاہم صورت حال بہتر نہیں ہوسکی جس کے بعد پیسکو نے قانونی کارروائی کیلئے پولیس کو مراسلہ ارسال کردیا۔

مزید پڑھیں:  سیاسی اختلافات اپنی جگہ، صوبے کا امن اور عوام کی خوشحالی ترجیحات ہیں، گورنر