ویب ڈیسک: حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈز ( آئی ایم ایف )کو راضی کر لیا جس کے نتیجے میں 25ستمبر کو نئے قرض کی منظوری کا امکان پیدا ہوگیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف کو راضی کرنے میں کامیاب ہوگیاکیونکہ25ستمبر کو ہونے والے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے قرض پروگرام کی منظوری کو بھی ایجنڈے کا حصہ بنالیا گیا ہے۔
اس حوالے سے عالمی مالیاتی فنڈز کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تائید کرتے ہوئے بتایا کہ 25ستمبر کو ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں قرض پروگرام کی منظوری دی جاسکتی ہے۔
اس بات کی تصدیق آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولیا کوزیک نے کی ۔
انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو ہوگا جس میں پاکستان کے لیے نئے قرض پروگرام کی منظوری متوقع ہے۔
جولیا کوزیک کے مطابق پاکستان کے ساتھ مذاکرات جولائی میں مکمل ہو گئے تھے، جس میں 7 ارب ڈالرز کے نئے قرض پروگرام پر بات چیت ہوئی تھی۔
Load/Hide Comments