ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں کچے مکان کی چھت گرنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق کچے مکان کی چھت گرنے کا واقعہ ہری پور کی تحصیل خانپور کے نواحی علاقہ سوہاوہ میں پیش آیا۔
حالیہ بارشوں کے باعث مکان کی چھت خستہ حال ہو گئی تھی ، مکان کی چھت گرنے سے شیر دل نامی نوجوان ملبے تلے دب گیا جس سے وہ جا بحق ہو گیا۔
ہری پور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے نوجوان کی نعش کو نکالنے میں کامیاب ہوئے، جبکہ دوسری طرف ریسکیو 1122 کی ٹیم اطلاع کے باوجود موقع پر پہنچ نہ سکی۔
Load/Hide Comments