لکی مروت میں ایک اور پولیس

لکی مروت میں ایک اور پولیس اہلکار شہید

ویب ڈیسک: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لکی مروت میں ایک اور پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔
شہید پولیس اہلکار حکمتِ آللہ لکی مروت جیل میں تعینات تھا اور سمندر تتر خیل میں گھر کے ساتھ دکان پر بیٹھا تھا۔
اس دوران نامعلوم افراد نے دکان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حکمتِ آللہ نامی پولیس اہلکار بھی شہید ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لکی مروت میں ایک اور پولیس اہلکار شہید ہو گیا جس کے بعد گزشتہ 10 دن کے دوران ضلع بھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 6 ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  کے پی کے گرفتار سرکاری ملازمین کی رہائی کےلیے درخواست دائر