ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں بائزی ایریگشن سکیم کو پانی کی فراہی 40 دن سے معطل کیا گیا ہے۔
بائزی ایریگشن سکیم کو پانی کی فراہی معطل ہونے سے کھیتوں کو پانی بند ہے جس پر مقامی زمیندار سراپا احتجاج ہیں۔
زمینداروں نے کہا ہے کہ مکٸ اور گنے کی فصلوں کو پانی بند ہونے سے کروڑوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے۔
علاقہ مکین اور زمینداروں کی جانب سے فوری پانی بحال کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔
محکمہ ایریگیشن حکام کے مطابق مالاکنڈ تھری پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پانی معطل ہے۔ ملبہ اٹھانے کے بعد جلد از جلد پانی کی فراہمی بحال کی جائیگی۔
Load/Hide Comments