شرح سود میں دو فیصد کمی

سٹیٹ بینک نے شرح سود میں دو فیصد کمی کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک: مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں سٹیٹ بینک نے شرح سود میں دو فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں دو فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق اس کمی کے بعد اب پالیسی ریٹ 19.5 سے کم ہو کر 17.5 پر پہنچ گیا ہے۔
شرح سود میں کمی کا فیصلہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 13 ستمبر 2024 سے 200 بی پی ایس کم کر کے17.5 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ گذشتہ دو مہینوں کے دوران مہنگائی میں تیزی سے کمی ہوئی ہے۔
یاد رہے چند روز قبل ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی میں کمی کی رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی تقریباً تین سال بعد ”سنگل ڈیجٹ“ پر آگئی۔
رواں برس اگست میں مہنگائی کی شرح 9.64 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس پر مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں سٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کا اعلان کر دیا۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 13 ستمبر 2024 سے 200 بی پی ایس کم کر کے17.5 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  22شرائط منظور، پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین معاہدے طے