ویلج و نیبر ہڈ کونسل ضمنی

ویلج و نیبر ہڈ کونسل ضمنی انتخابات 20 اکتوبر کو ہوں گے

ویب ڈیسک: ویلج و نیبر ہڈ کونسل ضمنی انتخابات 20 اکتوبر کو ہوں گے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ16 ستمبر سے شروع ہوگا جو 19 ستمبر تک جاری رہیگا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کے نیبرہڈ اور ویلیج کونسلوں میں خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 20 اکتوبر کو ہوں گے۔
اس ضمن میں صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کی جانب سے شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانیکا سلسلہ16 ستمبر سے شروع ہوگا جو 19 ستمبر تک جاری رہیگا۔
20 ستمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالے امیدواروں کی فہرست جاری کی جائیگی۔ کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال 21 ستمبر سے 24 ستمبر کو ہوگی۔
شیڈول کے مطابق 25 ستمبر کو کاغذات نامزدگی منظور کئے جانیوالے امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی۔ کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 26 سے 28 ستمبر تک داخل کی جاسکیں گی۔
ان اپیلوں پر فیصلہ 2 اکتوبر تک کیا جائیگا۔ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 3 اکتوبر تک واپس لے سکیں گے۔ 4 اکتوبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے ان کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔
پولنگ 20 اکتوبر کو ہوگی اور 23 اکتوبر کو ریٹرننگ افسران حتمی نتائج کا اعلان کریں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق ان اضلاع میں سرکاری ملازمین کی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
وزیراعظم، سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی، وفاقی اور صوبائی وزراء سمیت عوامی عہدیدار کا ان کونسلوں میں انتخابات تک جانے اور وہاں ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات پر پابندی ہوگی۔
یاد رہے کہ ویلج و نیبر ہڈ کونسل ضمنی انتخابات 20 اکتوبر کو ہوں گے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ16 ستمبر سے شروع ہوگا جو 19 ستمبر تک جاری رہیگا۔

مزید پڑھیں:  جنوبی کورین مصنفہ ادب کا نوبل انعام اپنے نام کر گئیں