سیکیورٹی میں سنگین کوتاہیاں باعث تشویش

جامعہ پشاور پر حملہ، سیکیورٹی میں سنگین کوتاہیاں باعث تشویش ہیں، وی سی

ویب ڈیسک: وائس جانسلر نے جامعہ پشاور پر حملہ کے حوالے سے کہا ہے کہ سیکیورٹی میں سنگین کوتاہیاں باعث تشویش ہیں، انہوں نے اس سلسلے میں آئی جی خیبر پختونخوا کو فوری سکیورٹی کیلئے مراسلہ ارسال کردیا۔
آئی جی کو جاری مراسلہ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کیمپس میں تعینات تمام 364 اہلکاروں کی ڈیوٹی یقینی بنائی جائے۔
وائس چانسلر ڈاکٹر نعیم قاضی کی جانب سے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ جامعہ کی سیکیورٹی میں سنگین کوتاہیاں باعث تشویش ہیں۔
وی سی نے مزید کہا کہ جامعہ کے طلباء، اساتذہ اور عملے کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، خط میں کمانڈنٹ کو وائس چانسلر کے براہ راست ماتحت کرنے اور جامعہ کی سیکیورٹی کے حوالے سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔
مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ 12 ستمبر 2024 کی صبح شرپسندوں کے ایک بڑے گروہ نے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن پر حملہ کیا اور عملے کو یرغمال بنا لیا۔
وائس چانسلر نے کہا کہ کیمپس میں پولیس اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود حملہ آور باآسانی اندر داخل ہوکر نقصان پہنچاتے رہے اور انتظامیہ کے ڈائریکٹر کی جانب سے پولیس کی بارہا مدد کی اپیلوں کو نظر انداز کیا گیا۔ تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اس حملے نے کیمپس پیس کور کی کارکردگی اور ان کی اہلیت پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔
وائس چانسلر نے اپنے خط میں آئی جی پولیس سے جامعہ کی سیکیورٹی کے حوالے سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کیمپس پیس کور کی تنظیم نو کی جائے اور ان کے کمانڈنٹ کو وائس چانسلر کے براہ راست ماتحت کیا جائے تاکہ موثر ہم آہنگی اور جوابدہی کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے جاری مراسلہ میں مزید کہا کہ کیمپس پر تین سال سے زائد عرصے سے تعینات پولیس اہلکاروں کی روٹیشن کی جائے اور تمام 364 اہلکاروں کو صرف سیکیورٹی کے فرائض پر مامور کیا جائے۔
وائس چانسلر نے گیٹ سیکیورٹی میں بہتری کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ تمام گیٹس کی سخت نگرانی کی جائے اور ٹریفک مینجمنٹ پلان پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔
خط کے آخر میں وی سی جامعہ پشاور نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے طلباء، اساتذہ اور عملے کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، اس صورتحال کے سدباب کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ وائس جانسلر نے جامعہ پشاور پر حملہ کے حوالے سے کہا ہے کہ سیکیورٹی میں سنگین کوتاہیاں باعث تشویش ہیں، انہوں نے اس سلسلے میں آئی جی خیبر پختونخوا کو فوری سکیورٹی کیلئے مراسلہ ارسال کردیا۔

مزید پڑھیں:  حسن نصراللہ کی شہادت سے عدم استحکام مزید بڑھے گا: پاکستان