ویب ڈیسک: امریکی صدارتی انتخاب سے قبل رہنماوں کے مابین مباحثوں کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران پہلے مباحثے میں ناکامی کے بعد کملاہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے انکار کر دیا۔
امریکا کے سابق صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ وہ کملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثے میں حصہ نہیں لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا ایک مباحثہ بائیڈن اور دوسرا کملا ہیرس کے ساتھ ہوا، تیسرا مباحثہ نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل ریپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک جماعت کی صدارتی امیدوار اور موجودہ نائب صدر کملا ہیرس کے درمیان پہلا مباحثہ ہوا تھا۔
امریکی نشریاتی ادارے کے زیر اہتمام ہونے والا مباحثہ ریاست پنسلوینیا میں ہوا جو کہ 90 منٹ تک جاری رہا۔
اس دوران دونوں جانب سے معیشت، امیگریشن، اسقاط حمل، روس یوکرین جنگ، اسرائیل کے غزہ پر حملوں سمیت اہم داخلی اور خارجہ امور پر دونوں جماعتوں کے امیدواروں نے اپنا مؤقف پیش کیا گیا۔
پہلے ہی مباحثے میں دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی تھی، اس حوالے سے بیشتر مبصرین کا کہنا تھا مباحثے میں کملا ہیرس ڈونلڈ ٹرمپ پر بازی لے گئیں تھیں تاہم کچھ کا خیال اس کے برعکس تھا۔
یاد رہے کہ امریکی صدارتی انتخاب سے قبل رہنماوں کے مابین مباحثوں کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران پہلے مباحثے میں ناکامی کے بعد کملاہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے انکار کر دیا۔
Load/Hide Comments