بھارتی گجرات میں پراسرار بخار

بھارتی گجرات میں پراسرار بخار نے وبائی صورت اختیار کر لی، 16 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: بھارتی گجرات میں پراسرار بخار نے وبائی صورت اختیار کر لی، اس دوران بخار کے باعث 16 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 5 سال سے 50 سال تک کے افراد شامل ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بخار سے متاثرہ شخص میں نمونیا جیسی علامات پیدا ہوتی ہیں اور چند دنوں میں ہی اعضا کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس سے موت واقع ہو جاتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد دیگر بیماریوں کے ساتھ یہ پراسرار بخار پھیلنے لگا ہے ، ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ یہ موذی بخار اب 7 دیہات تک پھیل چکا ہے جس سے اب تک 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
حکام کا کہناہے کہ پُراسرار بخار کی وجوہات اور اس کے پھیلاؤ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں لیکن تاحال حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
یاد رہے کہ بھارتی گجرات میں پراسرار بخار نے وبائی صورت اختیار کر لی، اس دوران بخار کے باعث 16 افراد ہلاک ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 45 فلسطینی شہید