ویب ڈیسک: چوری کیخلاف تقریر کے دوران برطانوی وزیرکا پرس چوری ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق برطانوی محکمہ پولیس اور انسداد جرائم کی وزیر ڈَیم ڈایانا جونسن کا پرس ویسٹ مڈلینڈز میں برطانوی پولیس افسران سے ملاقات کے دوران چوری ہوا ہے۔
سالانہ اجلاس میں لیبر پارٹی کی خاتون وزیر کا کہنا تھا کہ برطانیہ سماج مخالف رویے، چوری اور دکانوں میں ڈکیتی صورتحال خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، دوسری طرف کرمنل جسٹس سسٹم زوال کا شکار ہے۔
چوری کے بڑھتے واقعات کے حوالے سے تقریر کرتے ہوئے برطانوی وزیر ہی کا پرس غائب ہوا، اس بات کا انکشاف انہوں نے خود اجلاس کے بعد کیا۔
پولیس ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اور پرس چوری کی تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ چوری کیخلاف تقریر کے دوران برطانوی وزیرکا پرس چوری ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق برطانوی محکمہ پولیس اور انسداد جرائم کی وزیر ڈَیم ڈایانا جونسن کا پرس ویسٹ مڈلینڈز میں برطانوی پولیس افسران سے ملاقات کے دوران چوری ہوا ہے۔
Load/Hide Comments