ویب ڈیسک: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں ہی ٹھیک ہیں، وہ اگر باہر آئے تو ان کی کہانی ختم ہو جائے گی۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان کا جیل میں رہنا ہی ان کے فائدے میں ہے، جیل توڑنے کی بات کرنے والے ان کی زندگی کی ضمانت کیسے دیں گے؟
ان کا کہنا تھا کہ مراد سعید وہ طوطا ہے جس میں دو بندوں کی جان ہے، اگر ایسا نہیں تو پھر وہ چھپا ہوا کیوں ہے؟
انہوں نے کہا کہ فیض حمید سارا ملبا بانی پی ٹی آئی پر ڈالیں گے، فیض حمید اور علی امین گنڈاپور کی باہمی گفتگو سامنے آ چکی ہے۔
انہوں نے تند و تیز لہجے میں کہا کہ گنڈاپور کے خلاف پرچہ کٹ چکا ہے، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
یاد رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں ہی ٹھیک ہیں، وہ اگر باہر آئے تو ان کی کہانی ختم ہو جائے گی۔
Load/Hide Comments