اسرائیل کا شام میں ڈرون حملہ

اسرائیل کا شام میں ڈرون حملہ، متعدد ایرانی گرفتار کرنے کا دعویٰ

ویب ڈیسک: غزہ میں ہر سو تباہی پھلانے کے بعد اسرائیل کا شام میں ڈرون حملہ جس سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے، اس کے ساتھ ہی متعدد ایرانی گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی صیہونیوں کی جانب سے کیا جانے لگا ہے۔
غزہ کے بعد شام میں اسرائیل کا ڈرون حملہ ریکارڈ پر آ چکا ہے جس سے 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
اسرائیل نے شام کے جنوب میں القنیطرہ اور دمشق کے درمیان راستے پر ڈرون طیارے کے ذریعے بمباری کی۔
صیہونی حملے میں خان ارنبیہ کے علاقے کے مشرق میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
یہ کارروائی ملک کے وسطی صوبے حمص میں ملٹری سائنس ریسرچ سینٹر پر فضائی حملوں کے چند روز بعد کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ غزہ کے بعد شام میں اسرائیل کا ڈرون حملہ ریکارڈ پر آ چکا ہے جس سے 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
دوسری طرف شام پر ڈرون حملہ کرنے کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج کا متعدد ایرانی گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی منظر عام پر آ گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی سپیشل فورسز نے شام میں پہلے ایک فضائی حملہ کیا۔
اس دوران اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک کمپاؤنڈ کے پاس اتری اور اس دوران صیہونیوں نے حساس معلومات پر مشتمل فائلیں اور دستاویزات بھی قبضے میں لے لیں۔
اس کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب کے اس ریسرچ سینٹر کو تباہ کردیا گیا اور وہاں سے کم سے کم تین یا چار ایرانیوں کو زندہ پکڑنے کے بعد اسرائیل منتقل کر دیا گیا۔
اسرائیلی ذرائع کے مطابق ایران کے ہائی ٹیک فوجی کی گرفتاری اور وہاں سے ملنے والی معلومات انتہائی اہمیت کی حامل ہو سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ میں ہر سو تباہی پھلانے کے بعد اسرائیلی افواج نے شام کا رخ‌کر لیا، ڈرون حملہ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے، اس کے ساتھ ہی متعدد ایرانی گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی صیہونیوں کی جانب سے کیا جانے لگا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی انتظامیہ سے زیادہ کسی نے اسرائیل کی مدد نہیں کی، جوبائیڈن