ویب ڈیسک: عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ غزہ میں انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے پرامید ہیں، اس سلسلے میں بھرپور انداز میں کام جاری ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ غزہ میں پولیو کے خلاف جاری مہم اپنے اہداف کو پورا کر گی اور اس مہم کے دوران 10 سال تک کی عمر کے 90 فیصد سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا سکیں گے۔
غزہ میں اسرائیلی بمباری کی وجہ سے فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں موجود ہیں، 25 سال بعد غزہ کے 10 ماہ کے فلسطینی بچے میں پولیو کا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
ترجمان عالمی ادارہ صحت ریک پیپرکورن نے اس سلسلے میں مزید بتایا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم پولیو مہم کے تمام اہداف تک پہنچ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ پولیو مہم کے دوران 6 لاکھ 40 ہزار فلسطینی بچوں کو پولیو ویکسینیشن کا ہدف طے کیا گیا تھا، اس میں گزشتہ روز تک 5 لاکھ 52 ہزار 451 بچوں کو پولیو ویکسینیشن دی جا چکی تھی۔
یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ غزہ میں انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے پرامید ہیں، اس سلسلے میں بھرپور انداز میں کام جاری ہے۔
Load/Hide Comments