ایران 4 ایٹم بم بنا سکتا

ایران 4 ایٹم بم بنا سکتا ہے؟ یورپی یونین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

ویب ڈیسک: یورپی یونین کی جانب سے ایران کے ایٹمی پروگرام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران 4 ایٹم بم بنا سکتا ہے۔
آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاسوں کے آغاز کے بعد یورپی یونین نے بھی ایرانی جوہری پروگرام کی توسیع پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ای یو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ رپورٹس سے ایران کے جوہری عزائم کھل کر سامنے آ گئے جس کے بارے میں شدید تشویش ہے۔
یونین حکام نے آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کے ساتھ تعاون نہ کرنے کے ایران کے فیصلے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔
یورپی یونین کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ تہران جوہری معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے ہٹ گیا ہے۔
یورپی یونین نے نشاندہی کی ہے کہ ایران کی طرف سے ہزاروں جدید سینٹری فیوجز کی تنصیب اور بڑی مقدار میں انتہائی افزودہ یورینیم کا ذخیرہ سے خدشات جنم دے رہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران ایجنسی کے ساتھ تعاون کرے اور جوہری عدم پھیلاؤ میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے مشترکہ طور پر بیان میں ایرانی جوہری پروگرام کی سرگرمیوں میں مسلسل توسیع پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے ایران کے ایٹمی پروگرام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران 4 ایٹم بم بنا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر :موٹر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق