ویب ڈیسک: آئینی ترمیم کی مخالفت میں ایک اور اضافہ، بی این پی مینگل نے اپنے اراکین کو آئینی ترمیم کی حمایت سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق بی این پی مینگل نے اراکین پارلیمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ ججزسے متعلق کسی بھی حکومتی یا نجی آئینی ترمیمی بل کی حمایت نہ کی جائے۔
بی این پی مینگل نے مزید کہا ہے کہ سینیٹرز اپوزیشن الائنس کا حصہ ہیں، آئینی ترمیم کی مخالفت کی جائے گی، اور کسی صورت آئینی ترامیم کی حمایت نہ کی جائے۔
Load/Hide Comments