جوڈیشل کمیشن اجلاس آج ہوگا

ججز تقرر، چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک: ججز تقرر کے حوالے سے قوائد کی تیاری کے حوالے سے چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں جوڈیشل کمیشن پاکستان رولز 2024 اور اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری کے رولز کا جاٸزہ لیا جائے گا۔
جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، سابق جج جسٹس منظور احمد اور وزیر قانون بھی جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کرینگے۔
یاد رہے کہ 28 اگست کو ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری کیلئے رولز کا جائزہ لینے کیلٸے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 ستمبر کو طلب کیا گیا تھا۔
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ہائیکورٹس میں ججز تقرری کیلئے نام طلب کرتے ہوئے تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کو خط لکھے تھے۔
ان کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جس ہائیکورٹ میں پانچ سے زیادہ نشستیں خالی ہیں وہاں فوری نام تجویز کیے جائیں۔
چیف جسٹس کی جانب سے جاری خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈھائی سال بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد مکمل ہوئی۔ شریعت اپیلٹ بنچ بھی 29 جولائی سے فعال ہے۔
یاد رہے کہ ججز تقرر کے حوالے سے قوائد کی تیاری کے حوالے سے چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں جوڈیشل کمیشن پاکستان رولز 2024 اور اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری کے رولز کا جاٸزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا حزب اللہ پر حملہ،حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانےکا دعویٰ