کمیشن اجلاس سےواک آوٹ کر گئے

ججزتقرر، جسٹس منیب اختر جوڈیشل کمیشن اجلاس سےواک آوٹ کر گئے

ویب ڈیسک: ججزتقرر کیلئے قواعد کی تیاری کے حوالے سے چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے، اجلاس موخر کرنے کی تجویز سے اختلاف کرنے پر جسٹس منیب اختر جوڈیشل کمیشن اجلاس سےواک آوٹ کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کے لیے قوائد و ضوابط بنانے کے معاملے پر چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن اجلاس مؤخر کرنے کی تجویز دی، جس سے اختلاف کیا گیا تو جسٹس منیب اختر جوڈیشل کمیشن اجلاس سے واک آوٹ کر گئے۔
جوڈیشل کمیشن مجوزہ رولز 2024 سے متعلق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا.
اس اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس امین الدین شریک ہوئے۔
ان کے علاوہ ملک بھر کے تمام ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز اور جسٹس ریٹائرڈ منظور ملک ، اٹارنی جنرل، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سمیت چاروں صوبائی وزرا قانون سمیت ہائیکورٹس کے سینئر ججز بھی شریک ہیں۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ججز کی تقرری کے لیے رولز کا جائزہ لینے اور اس سمیت ملک بھر کے ہائیکورٹس میں خالی آسامیوں پر تقرریوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
دوران اجلاس جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن اجلاس مؤخر کرنے کی تجویز دی، جس پر کمیشن نے اختلاف کیا، اس پر جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیسن اجلاس سے واک آوٹ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے اجلاس میں مجوزہ سفارشات کا مسودہ پڑھ کر سنایا۔
ججزتقرر کیلئے قواعد کی تیاری کے حوالے سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے، اجلاس موخر کرنے کی تجویز سے اختلاف کرنے پر جسٹس منیب اختر جوڈیشل کمیشن اجلاس سےواک آوٹ کر گئے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وزیر دفاع نے اچانک اپنا دورہ امریکا ملتوی کر دیا