ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں چالان کرنے پر ڈرائیور نے گاڑی ٹریفک اہلکاروں پر چڑھا دی، اس واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گاڑی ٹریفک اہلکاروں پر چڑھانے کے واقعے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔ یہ واقعہ نشتر آباد چوک میں پیش آیا۔
ویڈیو میں گاڑی کو تیزی سے ٹریفک اہلکاروں کی طرف آتے اور انہیں ٹکر مارتے ہوئے بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک اہلکار زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ گاڑی میں سوار 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ایف آئی آر تھانہ گلبہار میں درج کر لی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اہلکاروں نے ڈرائیور کو چالان کیا تھا، جس پر ڈرائیور نے طیش میں آ کر آگے کھڑے دو ٹریفک پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھائی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل فون نمبرز ٹریس کر کے انہیں گرفتار کرنےکی کوشش کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں چالان کرنے پر ڈرائیور نے گاڑی ٹریفک اہلکاروں پر چڑھا دی، اس واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
Load/Hide Comments