ملزمہ کی منشیات کیس میں درخواست

کار ساز حادثہ، ملزمہ کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد

ویب ڈیسک: کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کار ساز حادثہ کی ملزمہ کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
یاد رہے کہ 6 ستمبر کو کراچی کی مقامی عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی تھی۔
اس کے علاوہ منشیات ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔
سیشن عدالت کے جج کے مطابق ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 13 ستمبر کو سنایا جائے گا، تاہم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد علی میمن نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
پولیس کے مطابق ملزمہ پر آئس کے استعمال کے الزام کے پیش نظر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔
یاد رہے کہ پولیس کی جانب سے ملزمہ کے خلاف دو مقدمات درج کئے گئے تھے۔ کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کار ساز حادثہ کی ملزمہ کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

مزید پڑھیں:  محکمہ ریلوے کا کوئٹہ و پشاور ٹرین سروس بحالی کا فیصلہ